Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرانسپورٹ سٹیشن میں حفاظتی آلات خراب کرنے پر دو افراد گرفتار

’مذکورہ افراد نے سیفٹی وسائل خراب کرنے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ سٹیشن میں حفاظتی آلات خراب کرنے پر دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے سیفٹی وسائل خراب کرنے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کی ویڈیو کی بنا پر شناخت کی گئی اور انہیں ریکارڈ وقت میں گرفتار کیا گیا ہے‘۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’حکومتی اور پبلک املاک کو نقصان پہنچاناجرم ہے جس پر قانون کے مطابق سزا دی جائے گی‘۔

شیئر: