Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چینی سپرمارکیٹ ’وی مارٹ‘ کی ریاض میں پہلی برانچ

چینی سپر مارکیٹ میں ایشیائی ذوق کی وسیع رینج ہے (فوٹو: الاقتصادیہ)
ریاض میں چینی سفیر چانگ ہوا نے کہا ہے کہ چین کی معروف سپرمارکیٹ  ’وی مارٹ‘ کی پہلی برانچ ریاض میں کھولی گئی ہے۔
الاقتصادیہ کے مطابق سپرمارکیٹ کے افتتاح کے حوالے سے چینی سفیر کا کہنا تھا  ’مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ ریاض میں پہلی چینی سپر مارکیٹ ’وی مارٹ‘ کھول دی گئی ہے۔‘
’مارکیٹ میں ایشیائی ذوق کی وسیع رینج ہے جہاں موجود تمام سبزیاں مخصوش فارمز میں کاشت کی جاتی ہیں، میں اپنے ساتھی سفرا کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے اس موقع پر ہمارا بھرپورساتھ دیا۔‘
واضح رہے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے ممالک میں چین کا شمار ہوتا ہے۔ سال 2023 میں چینی سرمایہ کاری 16.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ چین میں سعودی سرمایہ کاری کا حجم 75 ارب ڈالر ہے۔
سعودی عرب اور چین کے مابین مثالی تعلقات قائم ہیں اس حوالے سے سعودی، چینی مشترکہ اعلی سطح کی کمیٹی کے قیام پر بھی معاہدے پر دستخط کیے جاچکے ہیں۔

شیئر: