عمرہ ادا کرنے کے بعد الجزائر جانے والے خاتون کا دوران سفر انتقال
اتوار 29 دسمبر 2024 11:07
’خاتون کی وفات کے باعث جہاز کو قاہرہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی‘ ( فوٹو: سبق)
عمرہ ادا کرنے اور مسجد نبوی کی زیارت کے بعد جدہ سے الجزائر جانے والی خاتون زائر دوران پرواز انتقال کرگئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خاتون کی وفات کے باعث جہاز کو قاہرہ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
مصری اخبار المصری الیوم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’الجزائر ایئرلائن کا طیارہ جدہ سے صبح 10 بجکر 26 منٹ پر روانہ ہوا ‘۔
’اس کی منزل الجزائر کا وہران ایئر پورٹ تھا تاہم راستے میں عمرہ زائر خاتون کی طبیعت خراب ہوگئی جنہیں جہاز کے عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی‘۔
’تاہم وہ اچانک انتقال کرگئیں اور جہاز کو قاہرہ ایئرپورٹ پر اتاردیا گیا‘۔