Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 25 ارب ریال خرچ کیے

’یہ رقم گزشتہ سال 2023 کی مماثل مدت کے مقابلے میں 27.3 فیصد زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ سال رواں 2024 کی تیسری سہ ماہی میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے 25 ارب ریال خرچ کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ رقم گزشتہ سال 2023 کی مماثل مدت کے مقابلے میں 27.3 فیصد زیادہ ہے۔
ساما نے کہا ہے کہ ’ 2024 کے گزشتہ 9 ماہ کے دوران بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے مجموعی طور پر 117.6 ارب ریال خرچ کئے ہیں‘۔
سامانے کہا ہے کہ ’سالانہ شرح نمو کے حساب میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے خرچ میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘۔
’اس کے مقابل سیاحت کی غرض سے بیرون ملک جانے والے رہائشیوں نے 26.3 ارب ریال کا خرچ کیا ہے‘۔

شیئر: