سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایت پر شامی جڑی ہوئی بچیاں سیلین اور ایلین آپریشن کےلیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔ شاہ سلمان مرکز نے بیروت سے ریاض منتقلی کے عمل کی نگرانی کی۔
الاخباریہ کے مطابق شامی بچیاں اپنے والدین کے ہمراہ سعودی وزارت دفاع کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے اتوار کو بیروت سے ریاض انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہیں۔
انہیں وزارت نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں میڈیکل ٹیم دونوں بچوں کا طبی معائنہ اورعلیحدہ کرنے کے آپریشن کی کامیابی کے امکانات کا جائزہ لے گی۔
یہ آپریشن شاہ سلمان مرکزامداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی زیر نگرانی کیا جائے گا۔
شامی جڑی ہوئی بچیوں کی والدہ نے کہا کہ’ آپریشن کےلیے ہماری امید سعودی عرب سے تھی اور ہم آس کے لیے مملکت شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
جڑے بچوں کو الگ کرنے کا سعودی پروگرام عالمی سطح پر بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ ان کاوشوں کا اعتراف دنیا بھر کے ممالک اور تنظیمیں کررہی ہیں۔
#فيديو_واس | والدا التوأم السيامي السوري: شكرًا للمملكة على استضافتها الكريمة ورعايتها الإنسانية، فرحتنا لا توصف وشعورنا يفوق الكلمات، فالمملكة تجسد ريادة العطاء والإنسانية.#واس_عام https://t.co/gsLATnEzDM pic.twitter.com/YUJINZIBNo
— واس العام (@SPAregions) December 29, 2024