Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا میں سعودی کے نام پر فرنیچر کا کاروبار کرنے والے غیرملکی کو سزا

مملکت میں سعودی کے نام سے کاروبار خلاف قانون ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ الاحسا گورنریٹ میں تجارتی پردہ پوشی کے کیس میں فوجداری عدالت نے ایک انڈین شہری کو سزا سنائی ہے جو سعودی کے نام سے فرنیچر کا کاروبار کررہا تھا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت تجارت کی ’نیشنل اینٹی کمرشل کنسلمنٹ پروگرام‘ ٹیم نے اسے غیرملکی سرمایہ کاری کا لائسنس حاصل کیے بغیر اپنے اکاؤنٹ سے کاروبار میں ملوث پایا۔
وزارت تجارت کے مطابق الاحسا کی فوجداری عدالت کا فیصلہ میڈیا میں جاری کیا گیا ہے۔ جس میں خلاف ورزی کے مرتکب شخص پر جرمانہ، مملکت سے بے دخلی اور دوبارہ مملکت میں آنے کی اجازت نہ دینا شامل ہے۔
عدالتی فیصلے میں غیرملکی کے کاروبار کی فوری بندش، تجارتی رجسٹریشن کی منسوخی، زکوۃ، فیس اور ٹیکسوں کی وصولی شامل ہے۔
یاد رہے مملکت میں سعودی شہری کے نام سے کاروبار کرنا جرم ہے اور اسے چھپانے پر سخت سزائیں مقرر ہیں۔ جس کے تحت 5 سال قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانہ اور غیر قانونی فنڈز کی ضبطی شامل ہے۔ سزا مکمل ہونے کے بعد غیرملکی کو مملکت سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: