Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں غیر قانونی تارکین کو دی گئی مہلت آج ختم ہورہی ہے

مہلت ختم ہونے پر بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کیا جائےگا (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی میں مقیم غیرقانونی تارکین کو اصلاحِ حال کے لیے دی گئی مہلت منگل31 دسمبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیوں کا آغاز کیا جائےگا۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی میں رہنے والے ایسے غیرملکی جن کے اقامے یا ورک پرمٹ ایکسپائر ہو گئے ہیں ان کے لیے حکومت کی جانب سے یکم ستمبر 2024 کو خصوصی مہلت کا اعلان کیا گیا تھا جو 31 اکتوبر تک تھی جس میں مزید تین ماہ کا اضافہ کیا گیا تھا تاکہ متاثر غیرملکی اپنےقیام کو قانونی شکل دے سکیں۔
غیرملکی کے امور سے متعلق ادارے کا کہنا ہے’غیرقانونی افراد اپنے اقاموں اور دیگر معاملات کی درستگی کےلیے مہلت ختم ہونے سے قبل متعلقہ ادارے سے رجوع کریں جس کے ختم ہونے میں چند گھنٹے ہی رہ گئے ہیں۔‘
اقامہ و غیرملکیوں کے امور کے ادارے کے ڈائریکٹر بریگیڈیئرمحمد المری کا کہنا ہے’ حکومت کی جانب سےانسانی بنیادوں پرغیرقانونی تارکین کو اصلاحِ حال کے لیے مہلت دی گئی ہے جو 31 دسمبر 2024 کو ختم ہو رہی ہے۔‘
انہوں نے کہا’ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگ اپنے قانونی معاملات کو درست کرالیں، ادارے کی جانب سے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔‘

شیئر: