سعودی عرب کا امدادی قافلہ شیلٹر کٹس لے کر شمالی غزہ پہنچ گیا
سعودی عرب کا امدادی قافلہ شیلٹر کٹس لے کر شمالی غزہ پہنچ گیا
پیر 30 دسمبر 2024 18:31
31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیےشمالی غزہ پہنچا ہے،امدادی قافلے میں چار ہزار 494 شیلٹر کٹس موجود ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ یہ اقدام غزہ کے رہائشییوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
شیلٹرکٹس کمبل، گدے، کھانا پکانے کا سامان اور پانی کے کنٹینر اور دیگر بنیادی ضروریات پر مشتمل ہیں۔ اس سے غزہ میں مشکل حالات سے نمنٹے میں مدد ملے گی۔
سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج جو غزکی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، شمالی غزہ میں فوری طور پر بے گھر خاندانوں میں امداد کی تقسیم شروع کرے گا تاکہ شدید سردی اور جاری محاصرے کے دوران ان کے مصائب دور کرنے میں مدد مل سکے۔