اننت امبانی کی نئی گھڑی کی قیمت کتنے کروڑ روپے ہے؟
یہ گھڑی صرف رچرڈ ملے کے خاص کلائنٹس کے لیے ہی بنائی جاتی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کے پاس دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی کولیکشن موجود ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق مکیش امبانی اور نیتا امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کے پاس رچرڈ مِلے، پیٹک فیلیپی، آوڈیمارس پیگوئٹ جیسی دنیا کی مہنگی ترین گھڑیوں کی کولیکشن پائی جاتی ہے۔
حالیہ دنوں میں اننت امبانی کو اپنی اہلیہ رادھیکا مرچنٹ کے ساتھ دیکھا گیا جہاں انہوں نے دنیا کی منفرد اور نایاب گھڑی پہنی ہوئی تھی۔
اننت امبانی کو رچرڈ ملے آر ایم 04-52 ’سَکل‘ بلیو سفائر گھڑی پہنے ہوئے دیکھا گیا۔
آر ایم 04-52 سَکل بلیو سفائر کا شمار دنیا کی اُن گھڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں کمپنی بطور نایاب پیس بناتی ہے۔
رچرڈ ملے ایک سوئس واچ برینڈ ہے جو کے مہنگی ترین گھڑیوں اور خاص ڈیزائنز کے لیے دنیا بھر کے امیروں میں پسند کیا جاتا ہے۔
یہ گھڑی صرف رچرڈ ملے کے خاص کلائنٹس کے لیے ہی بنائی جاتی ہے۔
رچرڈ ملے کی جانب سے اب تک اس گھڑی کے صرف تین پیس ہی بنائے گئے ہیں۔
یہ گھڑی نیلم کے صرف ایک پِیس سے ہی بنائے گی ہے جو کے پائریٹ سکل کی تھیم پر مبنی ہے۔
اس گھڑی کی قیمت 26 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر ہے جو کے تقریباً 22 کروڑ انڈین روپے بنتی ہے۔