Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی پر ملنے والے بیش قیمت تحفے

امیتابھ بچن اور اُن کی فیملی نے اس جوڑے کو 30 کروڑ انڈین روپے مالیت کا نیک پیس بطور تحفہ دیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی نے اب تک دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ حاصل کر رکھی ہے۔
اس عالیشان اور مہنگی ترین شادی کی تقریبات شادی سے قبل سے ہی جاری ہوئیں جن میں دنیا بھر سے ٹاپ کلاس سلیبریٹیز اور حکومتی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی رواں ماہ ہوئی جہاں ایک مرتبہ پھر دنیا بھر کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔
اس شادی کی وجہ شہرت جہاں امیر ترین افراد اور سلیبریٹیز کا ایک ہی چھت تلے اکھٹے ہونا تھا وہیں شادی کے بعد جوڑے کو مبینہ طور پر ملنے والے عالیشان تحفے بھی زیر بحث ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ہینڈل لگژوریس بائے ایم ایم نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو ملنے والے مبینہ تحفوں کی فہرست جاری کی ہے۔
اس جوڑے کو مکیش امبانی اور نیتا امبانی کی جانب سے دبئی کے پام جمیرا میں 640 کروڑ انڈین روپے مالیت کا عالیشان مینشن گفٹ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مکیش امبانی اور نیتا امبانی نے اپنے بیٹے اور بہو کو 129.7 کروڑ انڈین روپے کے زیورات اور 5 کروڑ 42 لاکھ روپے کی بینٹلے کانٹینینٹل سپیڈ کار بھی تحفے میں دی۔
اسی طرح میٹا کے مالک مارک زکربرگ نے جوڑے کو 300 کروڑ انڈین روپے مالیت کا پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا تاہم کچھ خبروں کے مطابق زکربرگ نے جیٹ کے بجائے کشتی (یاٹ) تحفے میں دی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو شادی کی خوشی میں بِل گیٹس نے 9 کروڑ روپے مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی دی جبکہ کچھ خبروں کے مطابق بِل گیٹس نے بھی اس جوڑے کو 180 کروڑ مالیت کی یاٹ بطور تحفہ دی ہے۔
 

اس جوڑے کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپرسٹار جان سینا نے تین کروڑ روپے کی لیمبورگنی بطور تحفہ پیش کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)

اس جوڑے کو ایمازون کے مالک جیف بیزوس سے 11.50 کروڑ انڈین روپے مالیت کی بگاٹی تحفے میں ملی جبکہ شاہ رخ خان نے فرانس میں 40 کروڑ مالیت کا اپارٹمنٹ گفٹ کیا۔
امبانی خاندان کے دوست امیتابھ بچن اور اُن کی فیملی نے اس جوڑے کو 30 کروڑ انڈین روپے مالیت کا نیک پیس بطور تحفہ دیا جبکہ سلمان خان کی جانب سے 15 کروڑ روپے کی سپورٹس بائیک دی گئی۔
بالی وُڈ کے سپرسٹار رنویر سنگھ اور اُن کی اہلیہ دپیکا پاڈوکون نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کو 20 کروڑ روپے کی کسٹمائزڈ رولز رائس تحفے میں دی جبکہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 9 کروڑ انڈین روپے مالیت کی مرسیڈیز گفٹ کی۔
اس جوڑے کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپرسٹار جان سینا نے تین کروڑ روپے کی لیمبورگنی بطور تحفہ پیش کی۔

شیئر: