سعودی عرب میں سمارٹ فونز کے لیے ایک چارجر، پہلے مرحلے کا آغاز
دوسرے مرحلے کا آغاز یکم اپریل 2026 سے ہوگا۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب میں موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کےلیے ایک چارجر(یو ایس بی ٹائپ سی) ہوگا، یکم جنوری 2025 سے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی کمیونیکیشنز، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن (سی ایس ٹی) اور سعودی سٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے وضاحت کی ہے کہ چارجنگ پورٹس کی اقسام کو یکجا کرنے کے فیصلے کا مقصد مملکت میں صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا، اضافی اخراجاتکم کرنا، اعلی معیار کی چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر ٹیکنالوجی، معیاری تکنیکی مصنوعات، ماحولیات کی بہتری اور الیکٹرانک فضلے کو کم کرنا شامل ہے۔
پہلے مرحلے میں موبائل فونز، ٹیبلٹس، ای ریڈرز، ڈیجیٹل کیمرے، پورٹیبل ویڈیو گیمز کنسولز، ہیڈ فونز، ایئرفونز، ایمپلیفائرز، کی بورڈز، کمپیوٹر کرسر ڈیوائسز(ماؤس) کے علاوہ پورٹیبل نیوی گیشن سسٹمز، پورٹیبل سپیکرز اور وائرلیس راؤٹرز شامل ہیں۔
دوسرے مرحلے کا آغاز یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا، اس میں لیپ ٹاپ شامل ہوں گے۔
واضح رہے کمیونیکیشنز سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن اور سعودی سٹینڈرڈز، میٹرولوجی اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے 6 اگست 2023 کو سعودی مارکیٹ میں موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز کے لیے ایک ہی چارجنگ پورٹس (یو ایس بی ٹائپ سی) کرنے کے لازمی مرحلے کا اعلان کیا تھا۔
کمپنیوں اور سپلائرز کو پابند کیا گیا تھا کہ وہ اسے معیاری بنائیں اور طے کردہ تکنیکی قواعد و ضوابط و معیار کے تقاضوں کا خیال رکھیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں