Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کے نجی میوزیم میں پرانے پیجر اور موبائل فون

موبائل فون کے ابتدائی سیٹس میں سے ایک موجود ہے (فوٹو: سکرین شاٹ العربیہ)
سعودی عرب کے حائل ریجن میں سعودی شہری کے نجی عجائب گھر میں پیجر اور پرانے موبائل فون بھی موجود ہیں۔
سعودی شہری خالد المطرود نے العربیہ کو بتایا عجائب گھر میں 17 سال سے ایک پیجر موجود ہے جسے ایک ورثہ سمجھا جاتا ہے۔
میوزیم میں چھ پیجر، ایک پرانا وائرلیس ڈیوائس اور موبائل فون کے ابتدائی سیٹس میں سے ایک موجود ہے۔
ٹور گائیڈ عبدالعزیز العباس نے بتایا عجائب گھر آنے والے وزیٹرز پیجرز اور پرانے موبائل فون جیسے سونی ایرکسن اور نوکیا کے ساتھ یادگاری تصاویر لیتے ہیں۔
عبدالعزیز العباس کا کہنا تھا انہوں نے ایک پیجر 450 ریال میں خریدا تھا۔

شیئر: