Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے بیشتر علاقے اتوار سے بدھ تک بارش کی زد میں

بارش کی وجہ سے سردی میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات کا کہنا ہے کہ’ اتوار 5 جنوری سے بدھ تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش جبکہ کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے راڈار رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ، حائل، قصیم، ریاض، عسیر اور مشرقی ریجن میں کہیں ہلکی جبکہ بعض جگہ موسلا دھار بارش ہو گی۔‘
موسمیاتی مرکز نے بارش کی وجہ سے سردی میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث ساحلی علاقوں میں بلند لہروں بھی اٹھی سکتی ہیں۔

شیئر: