Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ وقت کی پابندی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست

یکم اگست کو 131 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی۔ (فوٹو اخبار 24)
 سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے 2024 میں کئی ریکارڈ حاصل کیے اور مسافروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریٹ کرنے والی مطارات الریاض کمپنی نے کہا کہ گزشتہ سال 37 ملین مسافروں نے ریاض ائیرپورٹ سے سفر کیا۔
اخبار 24 کے مطابق مطارات الریاض نے بتایا کنگ خالد ایئرپورٹ سے 86 فیصد پروازیں وقت پر روانہ ہوئیں اور آمد ہوئی، وقت کی پابندی کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔
ریاض ایئرپورٹ کے ذریعے 113 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات کے لیے پروازیں روانہ ہوئیں جبکہ ایک سال کے دوران بیگیج ہینڈلنگ کی تعداد 24 ملین سے تجاوز کر گئی۔
 ریاض ایئرپورٹ نے یکم اگست کو سب سے زیادہ مسافروں کی تعداد کا ریکارڈ بھی حاصل کیا۔
کنگ خالد ایئرپورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یکم اگست کو 131 ہزار مسافروں کی آمد و رفت ہوئی جبکہ 13 جون کو 903 پروازوں کو آپریٹ کیا گیا۔
مطارات الریاض نے کہا کہ نومبر 2024 میں ’ اے آر سی ای ٹی گلوبل‘ نے اپنے پانچویں ایڈیشن میں  ایئرپورٹ کو ’گلوبل سیریز کسٹمر فوکس‘ کے 5 ایوارڈ دیے ہیں۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: