Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موصل کی آزادی چند دنوں کی بات ہے،عراقی وزیراعظم

  بغداد ...عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل شہر کو داعش سے آزاد کرانے کا اعلان چند دن میں کر دیا جائےگا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ داعش سے موصل کا قبضہ واپس لینا اب چند دن کی بات ہے۔ موصل کے پرانے شہر میں داعش کی جانب سے تاریخی النوری مسجد کو دھماکے سے شہید کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ عسکریت پسندوں نے اپنی شکست تسلیم کر لی ۔دریں اثناءداعش نے تاریخی النوری مسجدکی ویڈیو جاری کی ہے۔داعش نے الزام لگایا کہ مسجد امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری سے شہید ہوئی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق ایک لاکھ 50ہزار افراد اب بھی موصل کے پرانے علاقے میں محصور ہیں جنہیں داعش کے جنگجو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

 

شیئر: