Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی صحرائی ثقافت کے تحفظ کےلیے جاپانی فاونڈیشن کے ساتھ معاہدہ

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد ثقافتی ورثے پر تحقیق کو بڑھانا ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے ہیریٹج کمیشن نے اتوار کو ریاض میں جاپانی موٹوکو کٹا کورا فاونڈیشن فار ڈیزرٹ کلچر کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔
ہیریٹج کمیشن کے سی ای او جاسر بن سلیمان الحریش اور موٹوکو کٹا کورا فاونڈیشن کے چیئرمین ہیروشی نواتا نے ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
جاپانی فاونڈیشن کا نام موٹو کو کٹا کورا کے نام پر رکھا گیا ہے جکو ایک ماہر بشریات( اینتھرو پولوجسٹ) تھے جنہوں نے سعودی عرب اور قریبی ریجن میں بدو کمیو نٹی کا مطالعہ کیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا مقصد ثقافتی ورثے پر تحقیق کو بڑھانا ہے۔
جاپانی فاونڈیشن مشرقی سعودی عرب کے علاقے جبیل میں صحرائی ثقافت، الدفی اور المردومہ آثار قدیمہ کے مقامات کے تحفظ کےلیے اپنے کام کے حوالے سے سمینار منعقد کرے گی۔
ہیریٹج کمیشن، تحقیق اور دستاویزات میں جاپانی تجربے سے بھی فائدہ اٹھائے گا، جس میں مقامی کمیونٹیزکو ورثے کے تحفظ اور سعودی صحرائی ثقافت کو پیش کرنے کے لیے شامل کیا جائے گا۔

شیئر: