Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل فینز چوائس ایوارڈز کیا ہیں اور ان کے لیے ووٹنگ کیسے کی جا سکتی ہے؟

بیسٹ بیٹر کے لیے بابر اعظم،فخر زمان اور محمد رضوان نامزد کیے گئے ہیں (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق اتوار سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فینز چوائس ایوارڈز کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کے لیے ووٹنگ کے عمل کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے سے  پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ہو چکا ہے جو آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈییشن رواں سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد کھیلا جائے گا۔
فینز چوائس ایوارڈز ان سٹار کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متعارف کروائے گئے ہیں جنہوں نے شائقین کو محظوظ کیا اور پی ایس ایل ٹی20 کو عالمی سطح پر مقبولیت  دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
بیسٹ بیٹرز کے لیے ان تین بیٹرز کی نامزدگیاں کی گئی ہیں جنہوں نے پچھلے نو سیزنوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
بیسٹ بیٹر کے لیے نامزد ہونے والوں کی فہرست میں بابر اعظم 3504 رنز، فخر زمان 2525 رنز اور محمد رضوان 2403 رنز کے ساتھ شامل ہیں۔
پی سی بی کے بیان کے مطابق چھ کیٹیگریز کے لیے ووٹنگ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جمعہ 10 جنوری تک جاری رہے گی اور فینز چوائس ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان سنیچر 11 جنوری کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔

ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے والوں میں سے چھ خوش قسمت مداح پی ایس ایل 2025 کے ٹکٹ جیت سکیں گے جبکہ ایوارڈ کے لیے منتخب کی گئی چھ کیٹیگیریز میں بیسٹ بیٹر، بیسٹ بولر، بیسٹ آل راؤنڈر، موسٹ ویلیوایبل پلیئر، بیسٹ انڈویوییل پرفارمنس اور پی ایس ایل آئیکون شامل ہیں۔
ہر کیٹیگیری کے  لیے نامزدگیوں کا اعلان ووٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل کر دیا جائے گا۔

شیئر: