Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں انفرادی طور پر ڈرون استعمال کرنے کی مشروط اجازت

ایپ اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنے کے بعد اجازت دی گئی ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں سلامتی کے ضوابط کو مقدم رکھتے ہوئے انفرادی طور پر ڈرون کے استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق وزارت داخلہ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل کرائسز کنٹرول اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے ڈرون اڑانے کے لیے مخصوص شرائط کے تحت عام افراد کو متعلقہ ایپ اور ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنے کے بعد اجازت دی ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈرون اڑانے کے شوقین افراد متعلقہ ایپ ’یو ایے ای ڈرونز‘ یا ڈرونز کی ویب سائیڈ پر اکاونٹ بنانے کے بعد اس میں اپنی معلومات فیڈ کریں۔
ڈیٹا فیڈ کرنے کا مقصد ڈرونز کی سرگرمیوں کو منظم کرنا اور لوگوں کی صلاحیتوں کو ابھارنا ہے جو امارت کے ویژن 2031 کے اہداف میں شامل ہے۔
واضح رہے اس سے قبل امارات میں عوامی سطح پرڈرون اڑانے پر پابندی تھی۔
ڈرون اڑانے کے لیے پرمٹ کا حصول لازمی تھا جو عام افراد کو جاری نہیں کیا جاتا تھا۔

شیئر: