متحدہ عرب امارات نے قدرتی آفات سے متاثرہ ممالک کی امداد اور انسانی ہمدردی کے تحت صومالیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 700 ٹن ہنگامی خوراک فراہم کی ہے۔
وام کے مطابق یہ امداد اماراتی قیادت کی ہدایت پرانسانی ہمدردی کی کوششوں کو مستحکم کرنے اور صومالی عوام کے مصائب کو کم کرنے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
-
شاہ سلمان مرکز کی پاکستان سمیت مختلف ممالک میں امدادی کارروائیاںNode ID: 884182
امدادی سامان میں فوڈ پیکجز شامل ہیں،جو سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کی ضروریات پوری کرنے کےلیے ہیں۔
صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر احمد جمعہ الرمیثی نے کہا’ یہ امداد مشکل حالات میں صومالی عوام کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے یکجہتی کے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ یہ اقدام امارات اور صومالیہ کے قریبی دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ اماراتی قیادت متاثرہ کمیونٹیز کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔‘
’متحدہ عرب امارات مقامی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا تاکہ ضرورت مندوں تک امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔‘
انسانی ہمدردی کے تحت قائم امدادی پل ہنگامی حالات کے دوران عالمی سطح پر امارات کے موثر کردار کو اجاگر کرتا ہے۔