Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت غزہ میں مزید 4 ہزار 494 شیلٹر کٹس تقسیم

اسرائیل کے فوجی آپریشن سے بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے غزہ میں مزید 4 ہزار 494 شیلٹر کٹس تقسیم کی ہیں جن میں کمبل، میٹریس، کچن کا سامان، پانی کے کنٹینر اور دیگر اشیا شامل ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد خاص کر شدید سردی کے دوران  بے گھر خاندانوں کے مصائب کو کم کرنا ہے۔
 شمالی غزہ میں جاری اسرائیل کے فوجی آپریشن سے بڑی تعداد میں شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
سعودی امدای ایجنسی کے ایگزیکیو پارٹنر سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج کے ذریعے شیلٹر کٹس تقسیم کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے سعودی عرب کا 31 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلہ غزہ کے رہائشیوں اور بے گھر افراد کی مدد کےلیےشمالی غزہ پہنچا تھا۔
 شیلٹر کٹس خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔ یہ امداد انسانی بحران کے دوران فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے کے لیے مملکت کی طرف سے فراہم کردہ انسانی اور امدادی کوششوں کا حصہ ہے۔

شیئر: