سعودی اور عمانی وزرائے داخلہ نے ربع الخالی چیک پوسٹ کا دورہ کیا
سعودی اور عمانی وزرائے داخلہ نے ربع الخالی چیک پوسٹ کا دورہ کیا
پیر 31 جنوری 2022 19:02
چیک پوسٹ کا افتتاح ولی عہد کے دورہ عمان کے موقع پر ہوا تھا(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اورعمانی وزیر داخلہ حمود البوسعیدی نے پیر کو مملکت اور سلطنت عمان کو جوڑنے والی ربع الخالی سرحدی چیک پوسٹ کا دورہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ربع الخالی چیک پوسٹ کا افتتاح ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ عمان کے موقع پر ہوا تھا۔ ولی عہد نے دسمبر 2021 میں مسقط کا دورہ کیا تھا۔
شہزادہ عبدالعزیز بن سعود اور حمود البوسعیدی نے الربع الخالی چیک پوسٹ کے دورے کے موقع پر چیک پوسٹ پر موجود متعدد اداروں کا معائنہ کیا جہاں سے سفر کرنے والوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
سعودی اورعمانی وزرائے داخلہ کو زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کے منصوبوں کی وڈیو دکھائی گئی۔