سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو شام کے حوالے سے ایک وزارتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں انسانی امداد کے ساتھ دمشق پرعائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے پر بات چیت ہوگی۔
الاخباریہ کے مطابق امارات، شام کے وزرائے خارجہ اور دیگر ملکوں کے عہدیدار اجلاس میں شرکت کےلیے سنیچر کی شب ریاض پہنچے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شام اور لبنان بارڈر سکیورٹی کو مضبوط بنائیں گےNode ID: 884278
اے ایف پی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا سعودی عرب مشرق وسطی اور یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
پہلے اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ شامل ہوں گے، دوسرے اجلاس میں عرب اور فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور ترکی سمیت دیگر ممالک شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جس میں نئی انتظامیہ کی سپورٹ اور عائد پانبدیاں اٹھانا شامل ہے۔
اس سے قبل شامی انتظامیہ کے سربراہ احمد الشرع نے العربیہ کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ملک کے عبوری دور میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی تھی۔
ان کا کہنا تھا ’سعودی عرب نے شام کے لیے جو کچھ کیا ہے اس پر مجھے فخر ہے، شام کے مستقبل میں مملکت کا اہم کردار ہے۔‘