Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیہ اور کوٹ ادو میں امدادی سامان کی تقسیم

’فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت تقسیم کئے جانے والے سامان سے 12500 افراد مستفید ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے پنچاب کے شہر لیہ اور کوٹ ادو میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے سیلاب سے متاثرین اور دیگر مستحقین میں سامان کی تقسیم کی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کیا جانے والا راشن فوڈ سیکیورٹی پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس سے 12500 افراد مستفید ہوئے ہیں‘۔
’مذکورہ علاقوں میں مجموعی طور پر 1800 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں جن میں خشک راشن ہے‘۔

شیئر: