سعودی افواج: عرب ممالک میں دوسرے اور عالمی رینکنگ میں 24 ویں نمبر پر
’فہرست میں 145 ممالک کی افواج کی رینکنگ کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا کی طاقتور ترین افواج کی رینکنگ میں سعودی مسلح افواج کو عرب ممالک میں دوسرے اور عالمی سطح پر 24 واں نمبر قرار دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عالمی ادارے ’Global Firepower‘ نے دنیا کی طاقتور ترین افواج کی فہرست مرتب کی ہے۔
فہرست میں 145 ممالک کی افواج کی رینکنگ کی گئی ہے جس میں عرب ممالک کی سطح پر مصر کو اول نمبر قرار دیا گیا ہے۔
دوسرے نمبر پر سعودی عرب، تیسرے نمبر الجزائر، چوتھے نمبر پر عراق اور پانچویں نمبر پر امارات کی أفواج کو قرار دیا گیا ہے۔
عالمی سطح پر امریکہ کو اول، روس کو دوسرے نمبر پر، چین کو تیسرے نمبر پر، انڈیا کو چوتھے نمبر پر اور جنوبی کوریا کی افواج کو پانچویں نمبر پر قرار دیا گیاہے۔
رینکنگ میں اسلحہ، افراد کار کی تعداد، استعداد، مشق، ٹیکنالوجی اور لاجسٹک وسائل کو مد نظر رکھا گیا ہے۔