متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اور شام کی نئی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی سنیچر کی شب سعودی عرب پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے دونوں رہنماوں کا خیرمقدم کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ ریاض میں شام سے متعلق ہونے والے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو شام کے حوالے سے ایک وزارتی اجلاس ہو رہا ہے جس میں انسانی امداد کے ساتھ دمشق پرعائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھانے پر بات چیت ہوگی۔
اے ایف پی نے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا سعودی عرب مشرق وسطی اور یورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
پہلے اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ شامل ہوں گے، دوسرے اجلاس میں عرب اور فرانس، برطانیہ، جرمنی، اٹلی اور ترکی سمیت دیگر ممالک شرکت کریں گے۔
اجلاس میں شام کی صورتحال پر بات چیت ہوگی جس میں نئی انتظامیہ کی سپورٹ اورعائد پانبدیاں اٹھانا شامل ہے۔