سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو ریاض میں یورپی یونین کی خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی سفارتکار اور یورپی کمیشن کی نائب صدر کایا کالس نے ملاقات کی ہے۔
ریاض میں شام سے متعلق وزارتی اجلاس میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان مشترکہ تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی ملاقات کی۔
ونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی اور شامی وزرائے خارجہ کی ملاقات میں شام کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔