سعودی سینٹرل بنک ’ساما‘ نے 2025 کے دوران گوگل پے سے رقوم کی ترسیل و ادائیگی کے لیے بینکنگ کا معاہدہ کیا ہے۔
’گوگل پے‘ کے تحت کمپنی ’مدی‘ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے رقوم کی ادائیگی کرے گی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی سینٹرل بنک نے ’ مجد السعودیہ پے‘ کو لائسنس جاری کردیاNode ID: 883444
الاقتصادیہ کے مطابق ساما کا کہنا ہے رواں برس سے سام سنگ پے اور ایپل پے کی سہولت فراہم کی جائے گی جس کے لیے گوگل کمپنی سے تمام معاملات طے کرلیے گئے ہیں۔
سعودی سینٹرل بنک کی جانب سے ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم کو مملکت میں تیزی سے رائج کرنے کے لیے ای پیمنٹ نظام کو مستحکم کیا جا رہا ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں شامل ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگی سسٹم کو جامع انداز میں رائج کرنے کےلیے ساما کی جانب سے مضبوط انفرسٹرکچر تیار کیا جارہا ہے تاکہ کرنسی لیس سوسائٹی کی جانب بڑھا جاسکے۔
گوگل پے کے ذریعے صارفین محفوظ آن لائن خریداری کرسکیں گے۔ گوگل والٹ ایپ کے ذریعے صارفین ڈیجیٹل ڈیبیٹ مدی اورکریڈیٹ کارڈ بھی حاصل کرسکیں گے۔