سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا ہے کہ’ اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب بڑا چیلنچ ہے۔ عالمی سطح پر اہم معدنیات کا محفوظ ذخیرہ حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہے۔‘
الاخباریہ کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بین الاقوامی کان کنی کانفرنس و نمائش سے خطاب میں کہا کہ’ توانائی کے تحفظ کے حوالے سے کان کنی کا شعبہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کانکنی اور صنعتی کنسلٹینسی کے پیشے سعودی شہریوں کے لیے مختصNode ID: 781616
’ہم ایسے دور سے بھی گزرے ہیں جب ہر کوئی توانائی کے تحفظ اور مشرق وسطی میں تیل کی سپلائی کو محفوظ بنانے کی باتیں کرتے تھے تاہم اب توانائی کے تحفظ کے حوالے سے تیل کوئی بڑا چیلنچ نہیں۔‘
سعودی وزیر توانائی نے مزید کہا’ توانائی کا تحفظ محض گیس فراہم کرنے میں نہیں بلکہ جیسا کہ سال 2022 میں دیکھا گیا تھا۔ اس کےلیے بنیادی انفرا سٹرکچر کی فراہمی ارو پائیدار و مستقل بنیادوں پر مارکیٹ کی اہمیت ہے۔‘
’یہی اصول بجلی پر بھی لاگو ہوتا ہے، یعنی محض پیداوار ہی کافی نہیں بلکہ اس کی منتقلی اور سپلائی اہم ہے۔ ہر نظام کے اپنا طریقہ کار ہوتا ہے جس پر لاگت بھی پڑتی ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا ’بالاخر ہمیں معدنیات، کانوں اور دھاتوں کی ضرورت ہے۔ آج عالمی سطح پر دھاتوں کی بڑھتی ہوئی طلب ہمارے سامنے ہے۔ لیتھیم اور تابنا کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہورہا ہے۔ لیتھیم کی طلب میں 7 گنا اضافہ ہوا ہے۔‘