Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈرائیور یزید الراجحی کی ڈاکار ریلی میں تاریخی کامیابی

سعودی عرب ڈاکار ریلی کی میزبانی  2020 سے کر رہا ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی ریسر یزید الراجحی نے جمعے کو ڈاکار صحرائی ریلی جیتنے والے پہلے سعودی ڈرائیور بن کر تاریخ رقم کردی۔
الاقتصادیہ کے مطابق ریلی کا 12 واں آخری مرحلہ جمعے کو ربع الخالی میں شبیطہ میں اختتام پذیر ہوا۔
یزید الراجحی نے کار کیٹیگری میں جنوبی افریقہ کے ہینک لیٹگن کو 3 منٹ 57 سیکنڈ سے شکست دی جبکہ سویڈش کے میتھیاس ایکسٹروم نے  20 منٹ 21 سیکنڈ کے فرق سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
مملکت میں بینکنگ کے شعبے سے شہرت یافتہ الراجحی فیملی سے تعلق رکھنے والے یزید الراجحی نے ریلی میں متعدد کوششوں کے بعد بالاخر فتح حاصل کرلی۔
ڈاکار ریلی جس کا آغاز 1978 سے ہوا تھا میں ریاض سے تعلق رکھنے والے الراجحی نے 2020 میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
 ڈاکار ریلی کو دنیا کے اہم موٹر ایونٹس میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہ ایونٹ گزشتہ چار دہائیوں سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب ڈاکار ریلی کی میزبانی  2020 سے کر رہا ہے۔

شیئر: