Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بارش کا امکان

’تیز ہوا کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گے جبکہ رات 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، عسیر اور جازان میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں میں تیز ہوا چلے گی اور مطلع ابر آلود رہے گا جس کے باعث دن بھر گرج چمک ہوتی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تیز ہوا کے باعث سمندر میں اونچی موجیں اٹھیں گے جبکہ القنفذہ، العرضیات اور قرب وجوار کے علاقوں میں رات 8 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ کے علاقےوادی الفرع میں بھی یہی کیفیت ہوگی جہاں رات 8 بجے تک حد نگاہ کم ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’تبوک، الجوف، شمالی حدود اور حائل میں سردی کی لہر جاری رہے گی جس کی تاثیر ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن تک ہوگی‘۔

شیئر: