Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی تیل برآمدات 9 ماہ کے دوران بلند ترین سطح پر

دسمبر 2024 میں خام تیل کی برآمدات یومیہ 6.33 ملین بیرل رہی (فوٹو: اخبار24)
سعودی خام تیل کی برآمدات گزشتہ 9 ماہ کے دوران بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
بلومبرگ کی جانب سے حاصل کردہ ٹینکر ٹرینکنگ ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2024 میں خام تیل کی برآمدات یومیہ 6.33 ملین بیرل رہی۔
اخبار 24 کے مطابق تیل کی برآمدات میں اضافہ اوپیک پلس نے پیداوار میں کمی کے منصوبے کو اپریل تک ملتوی کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا تھا۔
کیپلر کمپنی کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق سعودی تیل کی برآمدات گزشتہ ماہ یومیہ 6.06 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ’ورتکسا ‘ نے اس کا تخمینہ 6.05 ملین بیرل یومیہ لگایا تھا۔
انڈیا میں مارچ کے بعد یومیہ تیل کی فراہمی میں اضافہ دیکھا گیا۔
اوپیک پلس کے وزرائے توانائی نے دسمبر کے آغاز میں اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ تیل کے پیداواری ہدف کو 2026 کے آخر تک بڑھایا جائے گا اور اس پر بتدریج عمل کیا جائے گا۔

شیئر: