Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور باحہ میں بارش کا امکان

’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’تبوک، حائل، الجوف اور شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت میں مزید کمی کے ساتھ سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی علاقے کے علاوہ جنوب مغربی بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے بارے میں محکمے نے بتایا ہے کہ ’طائف، اضم، میسان اور العرضیات میں دوپہر تین سے رات 11 بجے تک گرج چمک ہوگی‘۔

شیئر: