Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمریٹس یکم فروری سے بیروت اور بغداد کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

پہلے یومیہ ایک اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
امارات کی قومی فضائی کمپنی ایمریٹس اسرائیل ،حزب اللہ تنازع کے باعث چار ماہ کی معطلی کے بعد یکم فروری سے بیروت کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی۔
عرب نیوز کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مشرق وسطی  کی سب سے بڑی ایئرلائن پہلے یومیہ ایک دوطرفہ پرواز اور یکم اپریل سے دو یومیہ پروازیں چلائے گی۔
ایمریٹس یکم فروری سے عراقی دارالحکومت بغداد کے لیے بھی یومیہ پرواز دوبارہ شروع کرے گی۔
امارات کی فضائی کمپنی نے اسرائیل اور ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر ستمبر کے آخر میں  کئی علاقائی ایئرلائنز کی طرح بیروت کے لیے پروازیں معطل کر دی تھیں۔

 

شیئر: