Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان مفاہمت کی 26 یادداشتوں پر دستخط

اطالوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی، اطالوی اعلی سطح کا اجلاس العلا کمشنری میں ہوا۔ جس میں اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی جبکہ سعودی وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد عبدالعزیز الفالح کے علاوہ دیگر اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اجلاس میں باہمی سرمایہ کاری کے علاوہ گرین انرجی، آٹوموبائل سیکٹر، سیاحت، بنیادی ڈھانچے، زرعی صنعت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطالوی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ توقع ہے آئندہ 6 برسوں میں اس کا حجم 11.8 ٹریلن ریال تک پہنچ جائے گا۔
اجلاس میں شمسی توانائی، ونڈ انرجی، تعمیراتی ٹیکنالوجی اور فروغ سیاحت کے حوالے سے مشترکہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیاحتی شعبے کے حوالے سے جامع منصوبوں پر بھی مفید گفتگو ہوئی۔ توقع ہے سال 2030 تک اس شعبے میں وسعت سے 1.6 ملین روزگار کے ملین روزگار کے مواقع میسرآئیں گے۔
 اجلاس میں 26 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں دوطرفہ ثقافتی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تبادلے شامل تھے۔
خیال رہے سال 2023 تک سعودی برآمد ات کاحجم 18.5 ارب ریال تک پہنچ گیا تھا جن میں معدنی ایندھن اور پیٹروکیمیکل شامل تھا جبکہ اٹلی سے درآمدات کی مالیت 22 ارب ریال رہی۔
سال 2024 میں مملکت میں سرمایہ کاری کرنے والی اٹلی کے 63 کمپنیوں کو لائسنس جاری کیا گیا جن میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 110 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر: