بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے پیر کو منامہ کے قصر القضیبیہ میں اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کا خیرمقدم کیا ہے۔
شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ کی موجودگی میں اطالوی وزیراعظم سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
-
جارجیا میلونی نے العلا کے تاریخی علاقے ’الحجر‘ کا دورہ کیاNode ID: 885043
بحرین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی بی این اے کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بحرین کے فرمانروا نے عالمی امن کو فروغ دینے کے حوالے سے اٹلی کی کوششوں کو سراہا، علاقائی اور عالمی ایشوز کو حل کرنے کےلیے بات چیت اور سفارتی حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے شاہ بحرین کی مہمان نوازی، روم اور منامہ کے درمیان تاریخی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا۔
بعد ازاں شاہ بحرین نے اطالوی وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں ظہرانے کی میزبانی کی۔
یاد رہے کہ اطالوی وزیر اعظم مشرق وسطی کے دورے پر ہیں، اتوار کو بحرین جانے سے قبل انہوں نے العلا میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔