ساما نے ’ایس ٹی سی بنک‘ کو بینکنگ آپریشن کا پرمٹ جاری کردیا
ایس ٹی سی بنک جدید مالیاتی حل کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے سعودی ٹیلی کمیونیکیشن ’ایس ٹی سی بنک‘ کو بینکنگ آپریشن کا پرمٹ جاری کیا ہے۔ بینکنگ سیکٹر کو مزید وسعت دینے کے لیے پرمٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق بینکنگ کے شعبے میں مثبت مسابقت کو فروغ دینے اور خدمات کی فراہمی کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ساما کی جانب سے بینکنگ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔
ساما کا کہنا ہے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے مالیاتی امور میں خدمات کی فراہمی کے دائرہ کار کو وسعت دی جارہی ہے جس کا مقصد سعودی مالیاتی مارکیٹ میں نجی مالیاتی کمپنیاں اور تاجروں کی شراکت کو بڑھانا ہے تاکہ صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
یاد رہے ایس ٹی سی بنک سعودی عرب میں ڈیجیٹل بینک اور مالیاتی خدمات فراہم کرنے والا ایک معروف ادارہ ہے جو کسٹمرز کی رقم کے انتظام کے طریقے کو تبدیل کرنے کے مشن کے ساتھ قائم کیا گیا
ایس ٹی سی بنک جدید مالیاتی حل کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے جس میں موبائل ادائیگی، رقم کی منتقلی، بل کی ادائیگی اور بہت کچھ شامل ہیں۔
ایس ٹی سی بنک سہولت، سکیورٹی اور رسائی پر توجہ کے ساتھ افراد اور کاروبار کو سادہ، قابل اعتماد اور موثرمالی خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔