Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر سعودی قیادت کو اماراتی قائدین کی مبارک باد

ولی عہد کو بھی مبارکباد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
امارتی قیادت کی جانب سے ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر مملکت کی اعلی قیادت کو مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان ، نائب صدر اور وزیر اعظم   و حاکم دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم  اور ناشیخ منصور بن زاید آل نھیان نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی ۔
اماراتی قیادت کی جانب سے ارسال کیے گئے ٹیلی گرام میں مملکت اور امارات کے مابین گہرے روابط کو بیان کرتے ہوئے اس تاریخی کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کیا گیا۔
اماراتی قیادت نے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو بھی اس تاریخی فتح پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد کے خصوصی پیغامات ارسال کیے ہیں۔
واضح رہے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کے انتخاب کا اعلان ہونے کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے مبارک باد کے خصوصی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر: