Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان گرین ہائیڈروجن کا معاہدہ

’سعودی عرب 2030 تک دو سو ٹن گرین ہائیڈروجن تیار کرنے اور یورپ برآمد کرنے قابل ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان سےجرمنی وزیر خزانہ یورگ کوکیس نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں وزرا نے سعودی عرب اور جرمنی کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں وزرا نے 2021 میں صاف توانائی کے شعبے میں  تعاون کی یادداشت کی بنیاد پر گرین ہائیڈروجن کے شعبے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی اور جرمنی وزرا نے گرین ہائیڈروجن کے شعبے میں تعاون کی یادداشت پر دستخط  کی نگرانی کی ہے جس کی بنیاد پر سعودی عرب 2030 تک دو سو ٹن گرین ہائیڈروجن تیار کرنے اور یورپ برآمد کرنے قابل ہوگا۔
معاہدے کے مطابق جرمن کمپنی یورپ میں سعودی عرب میں تیار ہونے والے گرین ہائیڈروجن کی سپلائی اور مارکیٹنگ کی ذمہ دار ہوگی۔
یہ معاہدہ سعودی عرب کی طرف سے صاف توانائی کے اخراج اور استعمال کے علاوہ برآمد کرنے کے ہدف کی طرف اہم پیشرفت ہے۔

شیئر: