شہزادہ فیصل بن فرحان جاپان پہنچ گئے
’سعودی عرب اور جاپان اسٹراٹیجک مکالمہ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر جاپان پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان جاپانی ہم منصب ایوایا ٹاکچی سے ملاقات کریں گے۔
دونوں وزرائے خارجہ سعودی عرب اور جاپان اسٹراٹیجک مکالمہ کے دوسرے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب اور جاپان کے تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کر چکے ہیں۔