سعودی وزارتِ داخلہ نے ریاض میں ہونے والی لیپ کانفرنس 2025 میں سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے مخصوص ڈرون ہیلی کاپٹر ’صارم‘ کو بھی نمائش کےلیے پیش کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق لیپ کانفرنس وزارت اتصالات و ٹیلی کمیونیشن اور سعودی سائیبرسکیورٹی ور ڈرون پروگرامنگ کے تعاون سے شروع کی گئی ہے جو 12 فروری تک جاری رہے گی۔
ڈرون ہیلی کاپٹر گمشدہ افراد کی تلاش، ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے علاوہ زخمیوں کو منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
وزارت داخلہ کے پویلین میں نمائش کے لیے رکھے جانے والے ڈرون ’صارم ‘ کی خصوصیت ہے کہ وہ مسلسل 8 گھنٹے تک پرواز کرسکتا ہے، اس کا انجن 30 سے 60 ڈگری سیلسیں میں بھی کام کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔