Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال میں سعودی عرب خطے میں سرفہرست

’سعودی عرب عالمی سطح پر 11 ویں جبکہ عرب خطے میں پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت ’AI‘ کے میدان میں ایک اور عالمی کامیابی حاصل کی ہے۔
 سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب مصنوعی ذہانت کی سلامتی کے حوالے سے عالمی سطح پر 11 ویں جبکہ عرب خطے میں پہلی پوزیشن پر آ گیا ہے۔
یہ درجہ بندی عالمی مصنوعی ذہانت کی سلامتی انڈیکس ’GAISI‘ نےجاری کی ہے جو پیرس میں منعقد مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ کا حصہ ہے اور جس میں مختلف ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔
سعودی ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت اتھارٹی ’سدایا‘ نے سمٹ میں شرکت کی ہے اور مصنوعی ذہانت کی سلامتی کے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔
یہ عالمی انڈیکس بین الاقوامی مرکز برائے اخلاقیات و حکمرانی برائے مصنوعی ذہانت اور چینی انسٹی ٹیوٹ برائے سلامتی و حکمرانی کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے جو ممالک کی مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کے لیے پالیسیوں کے نفاذ میں مہارت کا جائزہ لیتا ہے۔
یہ کامیابی نہ صرف مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور موثر استعمال میں سعودی عرب کی قیادت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ یہ وژن 2030 اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجیکل انوویشن کی عالمی حکمت عملی کے ساتھ سعودی عرب کے عزم کا بھی مظہر ہے۔

شیئر: