Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولمپنٹ انڈیکس میں آگے

جی 20 ممالک میں دوسرے اور مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ ڈیولمپنٹ انڈیکس 2024 میں 25 پوانٹس کی برتری حاصل کرلی۔ ڈیجیٹل ملکوں کی فہرست میں عالمی سطح پر چھٹے جبکہ جی 20 ممالک میں دوسرے اور مشرق وسطی میں پہلے نمبر پر پہنچ گیا۔
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں ہونے والی لیپ 2025 کانفرنس میں ای گورنمنٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں میں مملکت نے ڈیجیٹل سیکٹر میں نمایاں ترقی کی۔
سال 2022 میں 12 پوائنٹس جبکہ سال 2024 می 25 پوائنٹس اسکور کرتے ہوئے مشرق وسطی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
 عمومی درجہ بندی کے اعتبار سے مملکت نے سب انڈیکس میں بھی مثالی کامیابیاں حاصل کیں۔ جی 20 ممالک میں ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
مملکت کے وژن 2030 کے لانچ ہونے کےبعد ٹیلی کمیونیکیشن کے انفرسٹرکچر میں بھی 53 پوائنٹس کی برتری حاصل کی۔
ڈیجیٹل حکومتی علم ومہارت کے حوالے سے بھی مملکت نے 67 پوائنٹس حاصل کرکے عالمی سطح پر چوتھی پوزیشن اپنے نام کرلی۔
الیکٹرانک شراکتی انڈیکس یں بھی عالمی سطح پرساتویں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بعض بڑے ممالک جن میں امریکہ، چین، فرانس اور کینڈا شامل ہیں پر سبقت حاصل کرلی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز میں سعودی عرب کی ترقی کو سراہتے ہوئے مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجی مملکت کی ترقی کو مثالی قرار دیا گیا جن میں ریڈ سی میں فائیو جی نیٹ ورک کا قیام اور صحتی ایپ کا آغاز جس سے 30 ملین افراد مستفیض ہو رہے ہیں کے علاوہ دیگر ڈیجیٹل خدمات شامل ہیں۔

شیئر: