فرانسیسی مصنفہ اور تجزیہ کار الیگزینڈر اشوارتزبرود نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے، بڑھتے ہوئے تنازعات کو ختم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کی کنجی رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر خارجہ کی پیرس میں مصنوعی ذہانت ایکشن سمٹ میں شرکتNode ID: 885755
سبق ویب سائٹ کے مطابق فرانسیسی ٹی وی چینل ’Public Sénat‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’ولی عہد ہی واحد شخص ہیں جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکہ و اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کے بدلے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی شرط دو ریاستی حل کے منصوبے کی طرف اشارہ ہے‘۔
فرانسیسی مصنفہ نے اس بات پر زور دیا کہ ریاض کے پاس ایسے وسائل اور صلاحیتیں موجود ہیں جنہیں استعمال کرکے وہ واشنگٹن اور تل ابیب پر دباؤ ڈال سکتا ہے تاکہ امن کے قیام اور آزاد فلسطینی ریاست کو یقینی بنایا جا سکے۔
« Mohammed ben Salmane détient la clé pour apaiser la région ! Les pays arabes redoutent la réaction de leur peuple sur la Palestine. est en position de négocier et de peser face à #Trump et #Netanyahou.» #EtMaintenant @ASchwartzbrod pic.twitter.com/OxEhMUiaz0
Public Sénat (@publicsenat) February 9, 2025