سعودی عرب میں جمعرات 23 جنوری 2025 کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کے نرخ جو گزشتہ روز 2763 ڈالر فی اونس تھے جمعرات کو کم ہوکر 2751.99 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ اس کے اثرات دنیا بھر کی مارکیٹوں کے ساتھ سعودی گولڈ مارکیٹ پر بھی پڑے۔
الیوم کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 330.36 ریال رہے جبکہ بدھ کو اس کے قیمت 332 ریال تھی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں سنیچر 18جنوری 2025 کو سونے کے نرخ کیا رہے؟Node ID: 884616
-
سعودی عرب میں 21 قیراط سونے کی قیمت میں تین ریال فی گرام اضافہNode ID: 884769
22 قیراط ایک گرام کے نرخ 302.83 ریال اور 21 قیراط کی قیمت 289.06 ریال تک ہوگئی۔
18 قیراط کی قیمت 247.77 ریال اور 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 192.71 ریال رہی۔
ایک کلو سونا 3 لاکھ 30 ہزار 360 ریال میں فروخت ہوا جبکہ ایک اونس سونے کے نرخ 10278.94 ریال اور ایک تولہ سونے کی قیمت 3848 ریال تک پہنچ گئی۔