سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 3 دسمبر 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
جبکہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ہزار 640 ڈالر فی اونس رہی۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 279.07 ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 279.31 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 318.94 ریال، 22 قیراط ایک گرام 292.36 اور18 قیراط 239.20 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,967.06، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,806.63 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 3,061.78 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 321,168 ریال میں دستیاب رہا۔