Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن:ہیضے سے بچاﺅ کےلئے ولیعہد کی امداد

جدہ ....سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ سلمان مرکز برائے امدادی خدمات کو ہدایت کی ہے کہ وہ یمن میں ہیضے کی وبا سے نمٹنے اور صاف پانی فراہم کرنے کیلئے 6.67کروڑ ڈالر فراہم کرے۔ یہ اعلان عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کی اپیلوں کے جواب میں کیا گیا۔یہ بات سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے بتائی۔
 

شیئر: