جدہ اور مکہ میں بارش، بیشتر شہروں میں گرد
’ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور رہائشیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ کے بیشتر محلوں میں آج ہفتے کو بارش ہوئی ہے جبکہ مکہ مکرمہ اور قرب اور جوار میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہے۔
بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور ہفتہ وار سکول تعطیل ہونے کی بنا پر رہائشیوں نے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ہفتے کو ملک کے بیشتر شہروں میں مطلع گرد آلود، تیز ہوا اور حد نگاہ متاثر ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنوں کے متعدد شہروں میں آج درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، خلیص، الکامل، جموم اور بحرہ میں رات 9 بجے تک بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ بدر، المہد اور وادی الفرع میں تیز ہوا چلے گی اور مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’ریاض ریجن کے شہروں الخرج، الحریق، حوطہ بنی تمیم اور المزاحمیہ میں مطلع گرد آلود رہے گا جبکہ بعض شہروں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔
’نجران، الجوف اور شمالی حدود ریجنوں کے کئی شہروں میں بھی مطلع گرد آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
