Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور امریکی وزرائے دفاع میں ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال

سعودی وزیر دفاع نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اتوار کو رپورٹ کیا کہ سعودی وزیرد فاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، دفاعی شعبے میں سٹریٹجک تعاون بڑھانے، باہمی مفادات کے حصول کے لیے تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ عالمی امن اور سکیورٹی کی بنیادیں قائم کرنے کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

 

شیئر: