رمضان کی آمد آمد، کھجوروں کی طلب بڑھ گئی
اتوار 16 فروری 2025 10:46
’سال رواں میں کھجور مارکیٹ کا حجم 60 بلین ریال تک ہے‘ ( فوٹو: سبق)
رمضان کی آمد آمد ہے اور اس کے ساتھ ہی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کھجوروں کی طلب میں بڑھ گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رمضان میں إفطار دستر خوان میں کھجور بنیادی حصہ ہے۔
کھجور مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’سال رواں میں کھجور مارکیٹ کا حجم 60 بلین ریال تک ہے جبکہ 2030 تک اس کا حجم 70.34 بلین ریال تک پہنچ جائے گا‘۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ’سعودی عرب میں کھجور مارکیٹ کے حجم میں سالانہ 3.7 اضافہ ہوگا‘۔
وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ ’کھجور کی پیدوار میں ریاض ریجن سرفہرست ہے جہاں سالانہ 436 ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر القصیم ہے جہاں 391 ہزار ٹن کھجور کی پیداوار ہے جبکہ مدینہ منورہ تیسرے نمبر پر ہے جہاں 263 ہزار ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کھجوروں کے 37 ملین درخت ہیں جن سے مجموعی طور پر تین بلین ٹن کھجور پیدا ہوتی ہے‘۔
![](/sites/default/files/pictures/February/56/2025/1_16.png)