Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی پی ایل 2025: کولکتہ کا ایڈن گارڈنز سٹیڈیم فائنل کی میزبانی کرے گا

ٹورنامنٹ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے رواں سال ہونے والے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک اِنفو‘ کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے فائنل کی میزبانی کولکتہ کا مشہور ایڈن گارڈنز سٹیڈیم کرے گا۔
رواں سال آئی پی ایل کے سیزن کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
آئی پی ایل 2025 کا پہلا میچ 22 مارچ کو کولکتہ ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ یہ سٹیڈیم 23 مئی کوالیفائر ٹو کی بھی میزبانی کرے گا۔
اس سے قبل ایڈن گارڈنز سٹیڈیم 2013 اور 2015 میں ایونٹ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔
آئی پی ایل کے پلے آف مرحلے میں کوالیفائر ون اور ایلیمینیٹر میچ بالتریب 20 اور 21 مئی کو حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔
آئی پی ایل 2025 میں مجموعی طور 74 میچز کھیلے جائیں گے۔
یہ سیزن 65 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 12 ڈبل ہیڈر یعنی ایک دن میں دو میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلا جائے گا۔
اس سیزن کے لیے ٹورنامنٹ میں شریک 10 ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
گروپ ون میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، رائل چیلنجرز بنگلور، راجستھان رائلز، چنئی سپر کنگز اور پنجاب کنگز شامل ہیں۔
گروپ ٹو میں سن رائزرز حیدرآباد، دہلی کیپیٹلز، گجرات ٹائٹنز، ممبئی انڈینز اور لکھنؤ سپر جائنٹس شامل ہیں۔
آئی پی ایل 2025 کے میچز نئی دہلی، لکھنؤ، کولکتہ، بنگلور، مُلن پور، حیدرآباد، ممبئی، جے پور، احمد آباد، چنئی، دھرم شالہ، وشاکاپٹنم اور گواہاٹی میں کھیلے جائیں گے۔

 

شیئر: